بلو چستان

بلوچستان کی ترقی میں اپوزیشن جماعتوں کو بھی اپنا بھرپور حصہ ڈالنا ہوگا، امیر حمزہ زہری

صوبائی مشیر بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری سے قائد حزب اختلاف بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری اور رکن صوبائی اسمبلی اصغر ترین نے جھالاوان ہاو¿س میں ملاقات کی، ملاقات میں صوبے کی موجودہ سیاسی و قبائلی صورتحال سمیت انتظامی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار حاجی صلاح الدین زہری بھی موجود تھے ملاقات کے دوران باہمی روابط کو مزید فروغ دینے اور سیاسی و عوامی معاملات میں رابطہ کاری کو موثر بنانے پر زور دیا گیا اس موقع پر صوبائی مشیر بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی میں اپوزیشن جماعتوں کو بھی اپنا بھرپور حصہ ڈالنا ہوگا۔ صوبائی حکومت نے اپوزیشن اراکین کے حلقوں میں بھی ترقیاتی منصوبوں پر خصوصی توجہ دی ہے انہوں نے کہا کہ صوبے کی مجموعی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے تمام سیاسی قوتوں کو باہمی تعاون اور رابطوں کو مزید مضبوط بنانا ہوگا۔ باہمی روابط کو مزید فروغ دینے اور سیاسی و عوامی معاملات میں رابطہ کاری کو مو¿ثر بنانے پر زور دیا گیا اس موقع پر صوبائی مشیر بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی میں اپوزیشن جماعتوں کو بھی اپنا بھرپور حصہ ڈالنا ہوگا۔ صوبائی حکومت نے اپوزیشن اراکین کے حلقوں میں بھی ترقیاتی منصوبوں پر خصوصی توجہ دی ہے انہوں نے کہا کہ صوبے کی مجموعی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے تمام سیاسی قوتوں کو باہمی تعاون اور رابطوں کو مزید مضبوط بنانا ہوگا۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *