اہم خبرپاکستان

حنا جاوید کی گردن کی ہڈی ٹوٹی ہوئی تھی، وجہ موت کا واضح تعین نہ ہوسکا: پوسٹ مارٹم رپورٹ

راولپنڈی میں مبینہ طور پر شوہر کے ہاتھوں قتل کی جانے والی حنا جاوید کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی۔

راولپنڈی میں قتل کی جانے والی حنا جاوید کا پوسٹ مارئم مرنےکے 12 گھنٹے کے بعد ڈاکٹر ماریا خالد نےکیا۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ابتدائی طور پر مرنے کی وجہ کا واضح تعین نہیں ہو سکا تاہم موت کی وجہ کا تعین کرنےکے لیے لاش سے حاصل سیمپل فارنزک لیب بجھوا دیےگئے ہیں۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 45 سال کی حنا جاوید کی گردن کی ہڈی ٹوٹی ہوئی تھی، مقتولہ کی پسلیوں اور کولہے کی ہڈی پر زخم کے نشان موجود تھے جب کہ مقتولہ کا پیریکارڈیم دل خون سے بھرا ہوا تھا۔

دوسری جانب پولیس کی ڈاکٹر کو فراہم کی جانے والی ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مقتولہ کو خاوندنے پھندہ دےکر لٹکایا۔ 

واضح رہے کہ حنا جاوید کے قتل کا مقتولہ کے بھائی  کی مدعیت میں مقدمہ تھانہ سول لائنز میں درج ہے اور پولیس نےمقتولہ کے خاوند اور گھریلو ملازم کو گرفتارکرکے 3 روز کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر رکھا ہے۔ 

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *