انگلینڈ نے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو اننگز اور 103رنز سے شکست دے دی۔
ٹیسٹ کے تیسرے دن انگلینڈ ٹیم 409 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، ہیری بروک 91 اور جارڈن کاکس73 رنز بناکر نمایاں رہے۔ علی عثمان نے پانچ اور خرم شہزاد نے تین وکٹیں حاصل کیں۔
238 رنز کے خسارے سے پاکستان نے دوسری اننگز کا آغاز کیا تاہم دوسری اننگز میں بھی پاکستان بیٹنگ مکمل ناکام ہوگئی۔
امام الحق صفر پر پویلین لوٹے، اذان اویس 9، عبداللہ شفیق 15، سعود شکیل14 اور کپتان سلمان علی آغا4 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ شان مسعود نے29 اور محمد رضوان نے 41 رنز بنائے۔ پوری ٹیم 38ویں اوور میں 135 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور پاکستان کو اننگز اور 103رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
اولی رابنسن، جوفرا آرچر اور جوش ٹنگ نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ تین میچوں کی سیریز میں انگلینڈ نے ایک صفر کی برتری حاصل کرلی، سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 27 اگست سے لارڈز میں کھیلا جائے گا۔