دبئی: امریکا اور متحدہ عرب امارات نے ملٹری آرٹیفیشل انٹیلیجنس ٹاسک فورس کا اعلان کر دیا۔
اماراتی حکام کے مطابق ابوظبی میں امریکی اماراتی ٹاسک فورس قائم کی جائےگی، ٹاسک فورس میں دونوں ممالک کے 20 ماہرین شامل ہوں گے۔
اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ ٹاسک فورس کا نام ٹیلون سائنپس رکھا گیا ہے، ٹاسک فورس آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور سائبر سکیورٹی پر کام کرے گی۔