دلچسپ و عجیب

کونسا پھل پانی میں ڈوبے گا نہیں، کیا اس دلچسپ سوال کا جواب دے سکتے ہیں؟

یہ پہیلی آپ کی ذہانت کا امتحان ثابت ہوگی اور یہ بھی معلوم ہوگا کہ دماغ کس طرح مسائل کو حل کرتا ہے۔

اس طرح کی پہیلیاں دلچسپ ہونے کے ساتھ ساتھ دماغ کے لیے اچھی ورزش ثابت ہوتی ہیں۔

ان کو حل کرنے کے لیے آپ کو تخلیقی انداز سے سوچنے کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ جواب اتنا سادہ بھی نہیں ہوتا۔

جیسا آپ اوپر تصویر میں دیکھ سکتے ہیں کہ 3 پھل موجود ہیں جو پانی کے اوپر موجود ہیں۔

آپ کو بتانا ہے کہ کونسا پھل ایسا ہے جو پانی میں ڈوبے گا نہیں کیونکہ اس کے وزن کا 25 فیصد ہوا پر مشتمل ہے۔

اس سوال کا جواب دینے کے لیے آپ کو تصویر کا بغور جائزہ لینا ہوگا۔

تو آپ کے خیال میں اس پہیلی کا جواب کیا ہوگا؟

آپ کو 30 سیکنڈ کے اندر یہ جواب دینا ہے تو پھر آپ کے خیال میں کیا جواب ہے؟

تو آپ نے کس پھل کا انتخاب کیا ہے؟

اگر آپ کے لیے اندازہ کرنا مشکل ہو رہا ہے تو جان لیں کہ اس کا درست جواب سیب ہے۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ سیب کے مجموعی وزن کا 25 فیصد حصہ ہوا پر مشتمل ہوتا ہے۔

اس کے مقابلے میں چھلکوں کے باعث مالٹا پانی میں ڈوب جائے گا جبکہ کیلا بھی وزنی ہوتا ہے تو وہ بھی پانی میں مکمل طور پر ڈوب جائے گا۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *