سائنس اور ٹیکنالوجی

برطانوی ڈرائیور نے ہائیڈروجن پاور گاڑی کو 654 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلاکر نیا ریکارڈ قائم کردیا

برطانوی ڈرائیور اور سابق رائل ائیر فورس پائلٹ اینڈی گرین نے ہائیڈروجن سے چلنے والی گاڑی کے ذریعے زمین پر رفتار کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

غیر ملکی میڈیا  کےمطابق کے مطابق64 سالہ اینڈی گرین نے امریکی ریاست یوٹاہ کے بون ویل سالٹ فلیٹس میں ہائیڈروجن سے چلنے والی گاڑی کو 406 میل فی گھنٹہ (654 کلومیٹر فی گھنٹہ) کی رفتار سے دوڑایا جو کس بھی گاڑی کی اب تک کی تیز ترین رفتار ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہائیڈرو میکس میں دو ہائیڈروجن انجن نصب ہیں جو مجموعی طور پر 1600 ہارس پاور پیدا کرتے ہیں۔ 

20 سال پرانا ریکارڈ

نئی ہائیڈرو میکس گاڑی نے 2004 میں قائم ہونے والے ہائیڈروجن کمبسشن گاڑی کے سابق عالمی ریکارڈ 185.5 میل فی گھنٹہ سے بھی زیادہ رفتار کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا۔

20 سال قبل اسی مقام پراسی کمپنی کی ڈیزل انجن سے چلنے والی گاڑی ڈیزل میکس نے 350 میل فی گھنٹہ (563 کلومیٹر فی گھنٹہ) کی رفتار سے عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا۔

 آواز کی رفتارکو عبورکرنے والا واحد انسان

اینڈی گرین اس سے قبل بھی موٹر اسپورٹس کی تاریخ میں نام بنا چکے ہیں۔ 1997 میں انہوں نے جیٹ انجن سے چلنے والی ThrustSSC گاڑی کے ذریعے 763 میل فی گھنٹہ (1228 کلومیٹر فی گھنٹہ) کی رفتار حاصل کرکے زمین پر کار کے ذریعے آواز کی رفتار کو عبور کیا تھا۔

اینڈی گرین اب بھی زمین پر گاڑی کے ذریعے ساؤنڈ بیریئر توڑنے والے واحد شخص ہیں۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *