اسلام آباد: امریکا اور اسرائیل کے ساتھ جنگ کے باوجود ایران سے پاکستان کی درآمدات میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے ۔
ذرائع کے مطابق مالی سال 2025۔26 میں پاکستان کی ایران سے ریکارڈ ایک ارب 39کروڑ 50 لاکھ ڈالرکی درآمدات ہوئیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران سے پاکستان کی درآمدات میں گزشتہ مالی سال 12 فیصد اضافہ ہوا۔ ایران سے جون 2026 میں پاکستان کی درآمدات میں سالانہ بنیاد پر 47 فیصد اضافہ ہوا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کی ایران سے درآمدات جون 2026 میں 11 کروڑ 90 لاکھ ڈالر تھیں، پاکستان نے مارچ 2026 میں 16 فیصد اضافے سے ایران سے 10 کروڑ ڈالرکی درآمدات کیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کا ایران سے درآمدات پر ہر گزرتے سال کے ساتھ انحصار میں اضافہ ہوا۔
ذرائع کے مطابق مالی سال2024۔25 میں پاکستان کی ایران سے درآمدات ایک ارب 24 کروڑ 10لاکھ ڈالر تھیں۔ مالی سال 2023۔24 میں ایران سے پاکستانی درآمدات کا حجم ایک ارب 3 کروڑ 70 لاکھ ڈالر تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مالی سال 2022۔23 میں ایران سے پاکستان کی درآمدات 88 کروڑ ڈالر تھیں۔ مالی سال 2021۔22 میں ایران سے درآمدات کا حجم 77 کروڑ 38 لاکھ ڈالر تھا، مالی سال2020۔21 میں پاکستان کی ایران سے درآمدات 51کروڑ 86 لاکھ ڈالر اور مالی سال 2019۔20 میں درآمدات کا حجم 44 کروڑ ڈالر تھا۔