حج 2027 کے لیے درخواستوں اور اخراجات کی وصولی کے طریقہ کارکو حتمی شکل دے دی گئی ۔
ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق سرکاری حج اسکیم کی درخواستوں کی وصولی اگست کے تیسرے ہفتے سے شروع ہوگی۔بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی درخواستیں دے سکیں گے۔
ذرائع وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ حج اخراجات دو مساوی اقساط میں وصول کیے جائیں گے، پہلی بار نصف رقم اورباقی دوسری قسط میں ادا کرنی ہوگی،کوٹہ مکمل ہونے پر مزید درخواستوں کی وصولی روک دی جائے گی۔
حج 2027 کا مجموعی کوٹہ ایک لاکھ 79 ہزار 210 مقرر کیا گیا ، سرکاری حج اسکیم کے لیے 60 فیصد کوٹہ مختص ہے جبکہ نجی حج اسکیم کے لیے 40 فیصد کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔