اہم خبرپاکستان

کراچی: میر رضا کی قبر کشائی کیلئے بنائے گئے میڈیکل بورڈ میں تبدیلی، 8 رکنی بورڈ کو 5 رکنی کردیا گیا

کراچی میں مبینہ طور پر قتل کیے جانے والے تاجر میر علی رضاکی قبر کشائی کیلئے بنائے گئے میڈیکل بورڈ میں تبدیلی کر دی گئی۔

میر رضا کی قبرکشائی کے لیے دوبارہ میڈیکل بورڈ کا آرڈر جاری کر دیا گیا اور 8 رکنی بورڈ کو تبدیل کرکے 5 رکنی کردیا گیا۔5 رکنی بورڈ میں ڈاکٹر سمعیہ سید کےعلاوہ تمام ممبران تبدیل کردیے گئے۔

حکم نامے کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر ذکی الدین کو بورڈ میں شامل کیا گیا۔وہ ہیڈ فارنزک میڈیسن ڈاؤ یونیورسٹی ہیں۔

ڈاکٹر قاضی اکبر کو بھی بورڈ میں شامل کیا گیا، وہ  لیاقت یونیورسٹی جامشورو کے پروفیسر ہیں۔اس کےعلاوہ ڈاکٹر عابد حسین چانگ کو بھی بورڈ میں شامل کیا گیا، انہیں  پیتھالوجسٹ کے طور پر شامل کیا گیا۔

حکم نامے کے مطابق پولیس سرجن کراچی ڈاکٹر سمعیہ سید بورڈ کی کنوینر ہیں، پولیس سرجن حیدرآباد ڈاکٹر وسیم کو بھی بورڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

میر رضاعلی کے والدین نے قبر کشائی اور دوبارہ پوسٹ مارٹم کے لیے پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ سید کی سربراہی میں بننے والے میڈیکل بورڈ میں کسی بھی قسم کی تبدیلی کو مسترد کردیا ہے۔

واضح رہے کہ عدالتی حکم پر کراچی کے نوجوان تاجر میر رضا کا دوبارہ پوسٹ مارٹم آج کیا جائے گا ۔

جیونیوز نے میر رضا علی کیس سے متعلق اہم تصاویر حاصل کرلیں

ادھر جیونیوز نے میر رضا علی کیس سے متعلق اہم تصاویر حاصل کرلیں، میررضا کی شرٹ پر گولی کا نشان اور شرٹ سے دھاگے باہر نکلے ہوئے ہیں۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کہا گیا تھا گولی سینے سے لگی اور کمر سے نکلی ،تصویر میں پاؤں پر زخم جیسے نشانات بھی ہیں ،سیدھی جانب پسلیوں پر تشدد جیسے نشانات بھی واضح ہیں۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *