اہم خبرپاکستان

میر رضا علی ہلاکت کا کیس: ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سنگین غلطیاں سامنے آگئیں، تفتیش خراب ہونےکا خدشہ

کراچی کے نوجوان تاجر میر رضا علی کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں  سنگین غلطیاں سامنے آگئیں جس کی وجہ سے کیس کی تفتیش خراب ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

کراچی کے نوجوان تاجر میررضا علی کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سے پتا چلا ہے کہ اس کی لاش 24 سے 36 گھنٹے پرانی تھی، گولی کی انٹری کا سائز بڑا جبکہ ایگزٹ کا سائز چھوٹا ہے۔

ذرائع ایم ایل او کے مطابق تصویر کے نشانات سے واضح پتہ چلتا ہےکہ گولی پیچھے سے ماری گئی اور آگے سے نکلی،  تصویرمیں لاش کی کمر پرگولی کا چھوٹا نشان جبکہ سینے پر بڑا نشان تھا، تصاویر میں لاش پھولی ہوئی اور چہرا انتہائی خراب تھا، چہرا خراب ہونے کی وجوہات سر کے تفصیلی معائنے سے مل سکتی تھیں۔

تصویر میں لاش کے الٹے ہاتھ کی انگلیاں مٹھی کی شکل میں ٹوٹی ہوئی گھاس کے ساتھ بند تھیں، تصویر میں لاش کے سیدھے ہاتھ پر بھی کچھ مشکوک نشانات پائے گئے ہیں، تصویر میں چہرے پر تھوڑی کے نیچے بھی ایک زخم نظر آرہا ہے۔

ادھر تفتیش کاروں نے 29 جولائی صبح 8 بجے کی سی سی ٹی وی ویڈیو حاصل کرلی ہے ، ویڈیو میں واقعے کی جگہ پر تھیلا اٹھائے کچرہ چننے والا نظر آرہا ہے،کچرا چننے والا کچھ منٹ کے بعد چلا جاتا ہے۔ تفتیشی حکام نے بتایا کہ شبہ ہےکہ اسلحہ ممکنہ طور پر یہی شخص لے کر گیا ہے۔

یاد رہےکہ میر رضا علی کی لاش 29 جولائی صبح 11 بجے کے بعد ملی تھی۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *