کھیل

جنوبی افریقا کے مائیک اسمتھ پاکستان ٹیم کے بیٹنگ کوچ مقرر

جنوبی افریقا کے مائیک اسمتھ کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کردیا گیا۔ 

پاکستان کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقا کےسابق فرسٹ کلاس کرکٹرمائیک اسمتھ کو 2 سال کےلیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کردیا ہے۔ 

 پی سی بی کے مطابق مائیکل اسمتھ ریڈ بال اور وائٹ بال ٹیموں کے ساتھ کام کریں گے، وہ انگلینڈ کے ساتھ ٹیسٹ سیریز کے لیے ٹیم کو جوائن کریں گے۔ 

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے مئی میں مستقل بیٹنگ کوچ کی تقرری کے لیے اشتہار جاری کیا تھا جبکہ امیدواروں سے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 7 جون مقرر کی گئی تھی۔

واضح رہے مائیک اسمتھ اس سے قبل پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کے کوچنگ اسٹاف کا حصہ بھی رہ چکے ہیں۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *