بلو چستان

ہرنائی سبی روڈ کی تعمیر ہرنائی کی ترقی، خوشحالی اور روزگار میں سنگِ میل ثابت ہوگی،حاجی نور محمد خان دمڑ

صوبائی وزیر خوراک بلوچستان حاجی نور محمد خان دمڑ نے کہا ہے کہ ہرنائی-سبی روڈ کی تعمیر ضلع ہرنائی کی ترقی، خوشحالی، معیشت اور روزگار کے فروغ میں سنگِ میل ثابت ہوگی۔ یہ روڈ نہ صرف عوام کو سفری سہولیات فراہم کرے گی بلکہ علاقے کی زرعی اجناس اور معدنیات کو بھی کم لاگت پر قومی منڈیوں تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔انہوں نے یہ بات پریس کلب ہرنائی کے عہدیداروں سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہی۔صوبائی وزیر نے کہا کہ حلقہ انتخاب پی بی-7 زیارت کم ہرنائی کے دونوں اضلاع کے اجتماعی عوامی مسائل کا حل ان کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہرنائی-سبی روڈ کی تعمیر کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومت مل کر 19 ارب روپے کا یہ منصوبہ مکمل کریں گی۔انہوں نے بتایا کہ صوبائی کابینہ کے اجلاس میں اس منصوبے کو ایجنڈے میں شامل کر کے اصولی منظوری دے دی گئی ہے۔ روڈ کی تعمیر کا کام نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ذریعے کیا جائے گا۔حاجی نور محمد خان دمڑ کے مطابق اس منصوبے کی کل لاگت 19 ارب روپے ہے، جس میں 15 ارب روپے وفاقی حکومت اور 4 ارب روپے صوبائی حکومت فراہم کرے گی ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان حکومت کا 4 ارب روپے مختص کرنا اور وفاق سے 15 ارب روپے منظور کرانا علاقے کی ترقی کے لیے ایک تاریخی فیصلہ ہے۔ یہ اس وعدے کی تکمیل ہے جو میں نے ہرنائی کے عوام سے کیا تھا صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ قومی شاہراہوں کی تعمیر سے ہی علاقوں میں ترقی اور خوشحالی آتی ہے۔ ہرنائی-سبی روڈ کی تکمیل سے ضلع ہرنائی کی معیشت کو نئی جہت ملے گی ضلع ہرنائی کی عوام نے اس تاریخی اقدام پر صوبائی وزیر خوراک حاجی نور محمد خان دمڑ کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے اور اسے علاقے کے لیے “ترقی کا نیا دور” قرار دیا ہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *