بلو چستان

پولیس ولیویزوالے نہتے عوام غیر محفوظ ہیں جبکہ حکمران صرف اپنی سکیورٹی تک محدود ہیں، مولانا ہدایت الرحمان بلوچ

جماعت اسلامی ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام ضلعی امیر عبدالنعیم رندکی صدارے میں پریس کلب کے سامنے ”بلوچستان کوامن دو!’مظاہرہ کیاگیا۔مظاہرین نے حکومت واداروں کے خلاف شدیدنعرے بازی کی مظاہرین نے امن کے قیام ،امن کی ضرورت،دہشت گردی بدامنی کے خلاف کتبے اٹھارکھے تھے۔اس موقع پرخصوصی خطاب کرتے ہوئے صوبائی امیر ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج وہ پانی،بجلی، تعلیم، علاج یا روزگار نہیں بلکہ عوام کے لیے جینے اور تحفظ کا حق مانگنے آئے ہیں۔ہم بلوچستان کوامن دومہم چلارہے ہیں ہم نے امن امان سمیت جائزحقوق کیلئے ایک سال پہلے کوئٹہ سے اسلام آباد لانگ مارچ کیاحکمرانوں نے مطالبات ماننے کاوعدہ کیالیکن ایک سال گزرنے کے باوجودہمارے قومی اجتماعی مطالبات نہیں ماننے گیے اگرلانگ مارچ کے مطالبات مان لیے جاتے توآج بلوچستان بارودپرنہ کھڑاہوتا۔بلوچستان سے ایف سی کوبیدخل کرکے اختیارات ووسائل پولیس ولیویزکودیے جائے امن کی بحالی کیلئے ایف سی کوکاروبار،بھتہ خوری سے ہٹاناہوگا۔آج بلوچستان میں ہرجگہ عوام،لیویزوپولیس والے غیرمحفوظ ہیں صرف ہماری حفاظت کیلئے متعین کاروباروبھتہ خوری میں مصروف تین چاردیواری کے اندرآرام کرنے والی ایف سی محفوظ ہیں۔پولیس ولیویزوالے نہتے عوام غیر محفوظ ہیں جبکہ حکمران صرف اپنی سکیورٹی تک محدود ہیں۔ ریاستی اداروں کو دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مو¿ثر کردار ادا کرنا چاہیے اور عوام کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایف سی سے پولیس اور کسٹمز کے اختیارات واپس لیے جائیں، متعلقہ افسران کے خلاف کارروائی کی جائے اور بلوچستان میں امن و امان کی ذمہ داری مقامی پولیس کو سونپی جائے۔اگر عوام کو مو¿ثر سکیورٹی فراہم کی جائے تو بلوچستان میں حالات بہتر ہو سکتے ہیں۔انہوں نے نے دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائےشاہراہوں کو محفوظ بنایا جائے اور دہشت گردی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جماعت اسلامی بلوچستان میں امن کے قیام کے لیے اپنی پرامن جدوجہد جاری رکھیں گے۔مظاہرے میں جماعت اسلامی بلوچستان کے نائب امرائ مولانا عبدالکبیرشاکر، مولانامحمدعارف دمڑ عبدالولی خان شاکر بھی شریک تھے۔ مظاہرے سے جماعت اسلامی کوئٹہ کے ضلعی امیر نعیم رند،ارشدیوسفزئی،سلمان گیل،عبدالرافع خلجی،عبدالرحمان موسی خیل میرنویدمحمدشہی محمدحلیم حماس جمیل مشوانی نے بھی خطاب میں کہاکہ بلوچستان میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ شہر کی سکیورٹی پر اربوں روپے خرچ کیے جا رہے ہیں اور ایف سی، پولیس سمیت مختلف ادارے موجود ہیں،سیف سٹی ہزاروں کیمرے اس کے باوجود شہری خود کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دن دہاڑے شہریوں سے موٹر سائیکلیں چھینی جا رہی ہیں، لوگوں کو اغوا کے بعد قتل کر کے ان کی مسخ شدہ لاشیں پھینکی جا رہی ہیں، لیکن حکومت اور انتظامیہ عوام کے دکھ درد میں شریک ہونے تک نہیں آتی

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *