بلو چستان

کوئٹہ کے شہری بنیادی شہری سہولیات کے شدید بحران کا شکار ہیں، مولانا عبدالرحمن رفیق

جمعیت علماءاسلام ضلع کوئٹہ کے امیر شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن رفیق، جنرل سیکرٹری حاجی عین اللہ شمس، سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد، ڈپٹی سیکرٹری جنرل حاجی بشیر احمد کاکڑ، حافظ شبیر احمد مدنی، حاجی رحمت اللہ کاکڑ، سید حاجی عبدالواحد آغا، حافظ مسعود احمد، حاجی محمد قاسم خلجی، حاجی ولی محمد بڑیچ، صفی اللہ مینگل اور شاہ زاہد مشوانی نے کہا ہے کہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے شہری بنیادی شہری سہولیات کے شدید بحران کا شکار ہیں۔ بجلی، گیس اور پینے کے صاف پانی جیسی بنیادی ضروریات عام شہری کی پہنچ سے دور ہوتی جا رہی ہیں جبکہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ امن و امان کی طرح بنیادی سہولیات بھی صرف ریڈ زون تک محدود ہو کر رہ گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کیسکو حکام کی ناقص غیر ذمہ دارانہ ظالمانہ طرزِ عمل اور غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ شدید گرمی کے موسم میں گھنٹوں بجلی کی بندش نہ صرف گھریلو صارفین بلکہ تاجروں، دکانداروں، طلبہ، مریضوں اور کاروباری طبقے کے لیے بھی شدید مشکلات اور ذہنی اذیت کا باعث بن رہی ہے۔ بجلی کی مسلسل بندش کے باعث واٹر سپلائی اور ٹیوب ویل بھی متاثر ہو رہے ہیں جس کے نتیجے میں شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو گیا ہے۔ رہنماو¿ں نے کہا کہ عوام ایک طرف مہنگائی بے روزگاری اور معاشی مشکلات سے دوچار ہیں جبکہ دوسری جانب بجلی، گیس اور پانی کی بدترین صورتحال نے ان کی زندگی مزید دشوار بنا دی ہے۔ متعلقہ اداروں کی بے حسی اور غفلت قابل قبول نہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کوئٹہ میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا فوری خاتمہ کیا جائے حکومت اور انتظامیہ شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں مزید غفلت برتنے کے بجائے اپنی آئینی اور انتظامی ذمہ داریاں پوری کرے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *