نئی دہلی: بھارت میں نوجوانوں کی سیاسی جماعت کاکروچ جنتا پارٹی نے وزیر تعلیم کے استعفے کے مطالبے پر پارلیمنٹ کی جانب مارچ کی کوشش کی جس پر پولیس نے مارچ کے شرکاء پر لاٹھی چارج کیا۔
کاکروچ جنتا پارٹی نے تعلیمی نظام میں اصلاحات اور مرکزی وزیر تعلیم ھرمیندر پردھان کے استعفے کے مطالبے پر نئی دہلی کے جنتر منتر پر دھرنا دیا۔
بھارتی پارلیمنٹ کی جانب مارچ سے قبل دہلی پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج کیا جبکہ شہر کے بعض علاقوں میں انٹرنیٹ سروس معطل کیے جانے کی بھی اطلاعات ہیں۔
دوسری جانب کاکروچ جنتا پارٹی (CJP) کے رہنماؤں نے وزیر صحت جے پی نڈا سے ملاقات کی جس میں انہوں نے اپنے مطالبات پیش کیے۔
کاکروچ جنتا پارٹی کے ترجمان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ وزیر صحت نے مطالبات کو اعلیٰ سطح پر اٹھانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
اُدھر اپوزیشن جماعت کانگریس اور دیگر اپوزیشن جماعتوں نے نوجوانوں کے احتجاجی مارچ پر لاٹھی چارج کی سخت مذمت کی اور نوجوانوں سے اظہار یکجہتی کیا۔
صدر کانگریس نے نوجوانوں پر لاٹھی چارج کو جمہوریت پر حملہ قرار دیا اور کہا یہ حکومت اقتدار میں رہنے کے لائق نہیں۔