کراچی: پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے حکومت کی پرائس ڈی ریگولیشن پالیسی مسترد کرنے کا اعلان کردیا۔
چیئرمین آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نعمان علی بٹ کا کہنا ہے کہ حکومت کی مجوزہ پیٹرولیم پرائس ڈی ریگولیشن پالیسی مسترد کرتے ہیں، حکومت اپنی پالیسی پر نظرثانی کرے، مسائل کا بوجھ پٹرول پمپ مالکان پر نہ ڈالا جائے۔
نعمان علی بٹ نے کہا کہ او ایم سیز کے ساتھ ریٹ طے کرنے سے قبل تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے، ملک بھر کے تقریباً 15 ہزار پٹرول پمپ مالکان شدید تحفظات کا شکار ہیں۔
چیئرمین پمپ اونر ایسوی ایشن نے کہا کہ نئی پالیسی سے آئل ٹینکرز، ٹرانسپورٹیشن اور قیمتوں کے تعین کا نظام متاثر ہوگا، حکومت یکطرفہ فیصلوں کے بجائے پٹرول پمپ مالکان سے مشاورت کرے۔
واضح رہے وفاقی وزیرعلی پریز ملک نے آج پریس کانفرنس کرتےہوئے کہا تھا کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات کو ڈی ریگولیشن کی طرف لےجارہی ہے، کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ اوگرا یومیہ بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کا فیصلہ کرے۔
علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ اوگرا یومیہ بنیاد پر عالمی منڈی کو مدنظر رکھ کر قیمتوں کا تعین کرے گا، پیٹرول ڈیزل پر لیوی اور کاربن سپورٹ لیوی کی سطح پہلے سے کم ہے۔