اسلام آباد میں آن لائن آرڈر سے اسلحے کی ہوم ڈلیوری کا انکشاف ہوا ہے۔
پاک فضائیہ کے گروپ کیپٹن عاصم طارق کے قتل میں ملوث ملزم نے پولیس تفتیش کے دوران اہم انکشافات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انہوں نے قتل میں استعمال کیا گیا اسلحہ آن لائن آرڈر کرکے ہری پور سے اسلام آباد منگوایا گيا تھا۔ ملزم سعد عباسی نے دوران تفتیش بتایاکہ اس نے دوست کی شادی میں ہوائی فائرنگ کرنے کے لیے چند ماہ قبل ہری پور سے آن لائن آرڈر کرکے اسلحہ کی ہوم ڈلیوری حاصل کی تھی۔
واضح رہے ملزم سعد عباسی نے گزشتہ دنوں گروپ کیپٹن عاصم طارق کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔
کیپٹن عاصم طارق سعد عباسی کو لڑکی کو ہراساں کرتے دیکھ کر وہاں پہنچے تھے، منع کرنے پر ملزم نے انہيں گولی مارکر شہید کردیا تھا۔