صوبائی وزیر خوراک بلوچستان حاجی نور محمد خان دمڑ نے سانحہ زیارت کچ میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے اہلخانہ سے اظہارِ تعزیت کے لیے زیارت اور سنجاوی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر کمشنر سبی ڈویڑن اسد اللہ فیض، ڈپٹی کمشنر زیارت عبدالقدوس اچکزئی، ڈسٹرکٹ چیئرمین زیارت عبدالستار کاکڑ، چیئرمین میونسپل کمیٹی حاجی خان محمد دمڑ، حاجی باز محمد خان دمڑ، حاجی راز محمد دمڑ، ملک آیاز خان دمڑ، ضلع نائب ناظم حاجی مومن شاہ دمڑ، چیئرمین ملک بایع خان دمڑ، چیئرمین حاجی نصرالدین ترین، ملک محمد غوث پانیزئی، حاجی محمد نور پانیزئی، حاجی اللہ نور پانیزئی، ڈسٹرکٹ وائس چیئرمین زیارت حبیب اللہ پانیزئی، میونسپل کمیٹی سنجاوی کے ڈپٹی چیئرمین دنیا خان باچا اندڑ، حاجی حبیب اللہ دمڑ، محمد اشرف خان دمڑ، حاجی خیال سلمان خیل، ملک غفار ترین، مولوی فقیر اللہ دمڑ، محبوب خان دمڑ، نصیب اللہ دمڑ، مولوی عبدالصمد اور مولوی محمد اکبر دمڑ سمیت علاقے کے دیگر معززین بھی ان کے ہمراہ تھے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ زیارت کچ میں پولیس اہلکاروں کی شہادت کا صدمہ ناقابلِ بیان ہے۔ شہداءپولیس ہمارے اپنے بچے اور بھائی تھے۔ جتنا درد شہدائکے والدین اور لواحقین کو ہوا ہے، اس سے کہیں زیادہ صدمہ مجھے پہنچا ہے۔انہوں نے کہا کہ کچھ عناصر شہداءکے جنازوں پر سیاست کر رہے ہیں۔ اگر یہ لوگ واقعی غمزدہ ہوتے تو شہداءکے جنازوں میں شریک ہوتے اور لواحقین کے گھروں جا کر ان کا غم بانٹتے۔ مگر یہ سیاسی بیروزگار لوگ لواحقین سے ہمدردی کے بجائے اپنی کھوئی ہوئی سیاسی ساکھ بحال کرنے کے لیے شہداءکے جنازوں کا سہارا لے رہے ہیں۔ عوام ایسے لوگوں کو مسترد کر دیں گے۔حاجی نور محمد خان دمڑ نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی واضح ہدایات کی روشنی میں پاک فوج اور سیکیورٹی فورسز نے سانحہ زیارت کچ کے شہداءکا بدلہ لینے اور دہشتگردوں کے مکمل خاتمے کے لیے “آپریشن شابان” کا آغاز کر دیا ہے۔ اس آپریشن میں اب تک متعدد دہشتگرد جہنم واصل کیے جا چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے بہادر جوان دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں فضائی اور زمینی آپریشن کر رہے ہیں۔ زرغون غر، مانگی، خوست، کواہ، خلیفت اور ڈومیارہ سمیت جہاں کہیں بھی دہشتگرد چھپے ہوئے ہیں، فورسز ان کا تعاقب کر کے انہیں نشانہ بنا رہی ہیں۔ دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک یہ کارروائیاں جاری رہیں گی۔صوبائی وزیر نے کہا کہ قوم اپنے شہداءکی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ حکومت شہداءکے لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی ہر ممکن معاونت کی جائے گی۔صوبائی وزیر اور ہمراہی وفد نے زیارت کے بعد تحصیل سنجاوی سے تعلق رکھنے والے شہداءکے گھروں میں بھی جا کر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔سانحہ زیارت کچ میں وطن پر قربان ہونے والے سنجاوی کے 8 شہداءمیں شامل ہیں پوئی شریف: شہید کلیم اللہ دمڑکلی ریگوڑہ: شہید دین محمد دمڑکلی بجلی گھر محلہ سنجاوی شہید آزاد خان نیازی کلی بیہ شہید جہانگیر خان دمڑ کلی لونگ آباد شہید محمد اشرف خان کاکڑکلی پاسرہ: شہید محمد اکبر شیرانی کلی پرانہ سنجاوی شہید عبداللہ دمڑ،کلی پرانہ سنجاوی شہید محمد زمان شاہ دومڑ کے گھروں میں گئے تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی صوبائی وزیر حاجی نور محمد خان دمڑ سانحہ زیارت کچ کے بعد سے اپنے حلقے میں موجود ہیں۔ انہوں نے تمام شہداءکے نماز جنازہ اور تدفین میں شرکت کی اور ہر شہید کے گھر جا کر غمزدہ لواحقین سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا۔
بلو چستان
کچھ عناصر شہداءکے جنازوں پر سیاست کر رہے ہیں،نورمحمد دمڑ