پاکستانیوں کی اکثریت امریکا ایران ثالثی کی کوششوں میں عسکری اور سیاسی قیادت کےکردار کی معترف ہیں۔
اپسوس پاکستان نے نیا سروے جاری کردیا، سروے کے مطابق 55 فیصد پاکستانیوں نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور 38 فیصد نے وزیر اعظم شہباز شریف کےکردار کی تعریف کرتے ہوئے ان کی کوششوں کو سراہا۔
سروے میں 45 فیصد پاکستانیوں نے دونوں ملکوں کے درمیان ثالثی کو پاکستان کی بڑی جیت قرار دیا، 37 فیصد نے اس سے پاکستان کا عالمی تشخص بہتر ہونے کا کہا۔
اس سوال پر کہ ثالثی کی کوششوں کی کس ملک نے حمایت کی؟ 58 فیصد نے چین، 42 فیصد نے ترکیے جبکہ 31 فیصد نے سعودی عرب اور 24 فیصد نے روس کا نام لیا۔