قائمقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے کہا ہے کہ کہ میڈیا جمہوری معاشرے کا ایک اہم ستون ہے جو عوامی آگاہی اور ریاستی اداروں کے درمیان پل کا کردار ادا کرتا ہے۔ یہ بات انہوں نے ایڈیٹر اِن چیف جنگ میڈیا گروپ و جیو ٹیلی ویژن نیٹ ورک میر شکیل الرحمٰن سے کراچی میں ان کی رہائش گاہ پر ظہرانے کے دوران ملاقات کی۔ملاقات نہایت خوشگوار ماحول میں ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، ملکی سیاسی صورتحال، میڈیا کے کردار اور جمہوری اقدار کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
قائم مقام چیئرمین سینیٹ نے ملک میں آزاد، ذمہ دار اور متوازن صحافت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ میڈیا جمہوری معاشرے کا ایک اہم ستون ہے جو عوامی آگاہی اور ریاستی اداروں کے درمیان پل کا کردار ادا کرتا ہے۔قائمقام چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان کو درپیش داخلی و خارجی چیلنجز کے تناظر میں میڈیا کا مثبت اور ذمہ دارانہ کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے، اور قومی مفاد کو مقدم رکھتے ہوئے حقائق پر مبنی رپورٹنگ وقت کی ضرورت ہے۔میر شکیل الرحمٰن نے اس موقع پر مہمان کا خیرمقدم کرتے ہوئے میڈیا کے پیشہ ورانہ اصولوں، آزادی? اظہار اور ذمہ دارانہ صحافت کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کا ادارہ ہمیشہ قومی مفاد، عوامی شعور کی بیداری اور جمہوری استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ریاستی اداروں اور میڈیا کے درمیان مثبت روابط اور باہمی احترام سے نہ صرف جمہوری نظام مضبوط ہوگا بلکہ قومی یکجہتی کو بھی فروغ ملے گا۔ملاقات کے اختتام پر باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے اور رابطوں کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
اہم خبربلو چستانپاکستان
میڈیا جمہوری معاشرے کا ایک اہم ستون ہے‘ سیدال خان ناصر