کراچی: پاکستان سپرلیگ ( پی ایس ایل) سیزن 11کے کوالیفائر میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو با آسانی 70 رنز سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
کراچی میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں7 وکٹوں کے نقصان پر 221 رنز بنائے۔ بابر اعظم 59 گیندوں پر 103 رنز بناکر نمایاں رہے۔
یہ بابر اعظم کے ٹی ٹوئنٹی کیریئر کی13 ویں، پی ایس ایل کی چوتھی سنچری تھی۔