بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر ہنگامی دورے پر پاکستان پہنچ گئے

 بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر ہنگامی دورے پر پاکستان پہنچ گئے

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین لاسلام لاہور پہنچ گئے ہیں جہاں ائیرپورٹ پر پاکستان سپر لیگ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر نے ان کا استقبال کیا۔
صدر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی پاکستان آمد پر سلمان نصیر کا کہنا تھا کہ ’معزز مہمان کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔‘
دورہ پاکستان کے دوران صدر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات کریں گے جبکہ دیگر اہم میٹنگز میں بھی شرکت کریں گے۔
دوسری جانب اطلاعات کے مطابق ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان اور انڈیا میچ کے بائیکاٹ کے معاملے پر بھی اہم پیش رفت متوقع ہے۔
دوسری جانب آئی سی سی کا وفد وائس چیئرمین عمران خواجہ کی سربراہی میں لاہور پہنچ گیا ہے۔ وفد چیئرمین پی سی بی اور دیگر بورڈ حکام سے پاکستان اور انڈیا کے میچ کے معاملے پر تفصیلی مذاکرات کرے گا۔
اطلاعات کے مطابق آئی سی سی نے وائس چیئرمین عمران خواجہ کو پی سی بی چیئرمین کو معاملات پر قائل کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
صدر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ امین الاسلام اور آئی سی سی کا وفد آج اہم میٹنگ کے بعد واپس روانہ ہو جائیں گے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ ٹی20 ورلڈ کپ میں 15 فروری کو شیڈول پاکستان اور انڈیا کے میچ کے معاملے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے مذاکرات شروع کر دیے ہیں۔

awais1

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے