اندازہ نہیں تھا کہ فلم کا حصہ بنوں گا‘، دلجیت دوسانجھ نے ’بارڈر‘کیوں نہیں دیکھی تھی؟

 اندازہ نہیں تھا کہ فلم کا حصہ بنوں گا‘، دلجیت دوسانجھ نے ’بارڈر‘کیوں نہیں دیکھی تھی؟

بالی وڈ فلم ’بارڈر 2‘ نے انڈیا میں ریلیز کے پہلے ہی دن 30 کروڑ انڈین روپے کی کمائی کر لی ہے۔ فلم کی زبردست اوپننگ پر اس کی سٹار کاسٹ عوام کا شکریہ ادا کر رہی ہے۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق جمعے کو ریلیز ہونے والی یہ فلم سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی ہے اور ناظرین اس سے خاصے متاثر نظر آ رہے ہیں۔
اسی دوران دلجیت دوسانجھ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ بتاتے ہیں کہ وہ سنہ 1997 میں جے پی دتہ کی فلم ’بارڈر‘ سینما گھروں میں نہیں دیکھ پائے تھے، کیونکہ اس وقت ان کے پاس ٹکٹ خریدنے کے لیے پیسے نہیں تھے۔
دلجیت دوسانجھ کی ٹیم کی جانب سے شیئر کیے گئے ایک ویڈیو کلپ میں وہ کہتے ہیں کہ ’مجھے یاد ہے جب پہلی ’بارڈر‘ ریلیز ہوئی تھی، میرے اردگرد بہت سے لوگ اسے دیکھنے گئے تھے، لیکن میں نہیں جا سکا کیونکہ میرے پاس پیسے نہیں تھے۔ میرے گھر والوں نے بھی مجھے پیسے نہیں دیے، مگر ان کے پاس خود بھی زیادہ نہیں تھے، تو وہ کہاں سے دیتے؟ اس وقت میری بہت خواہش تھی کہ یہ فلم دیکھوں۔ مجھے تب ذرا بھی اندازہ نہیں تھا کہ ایک دن مجھے اسی فلم کا حصہ بننے کا موقع ملے گا۔‘

awais1

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے