گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ بزنس کمیونٹی نے ملک اور صوبے کی معاشی ترقی اور روزگار کی فراہمی میں جو کردار ادا کیا ہے اس کی مثال نہیں ملتی، شاہراہوں کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، جہاں سیاسی مذاکرات کی ضرورت ہوگی وہاں مذاکرات کیے جاءیں گے جبکہ جہاں فورسز کی ذمہ داری ہوگی وہاں وہ اپنا کردار ادا کریں گی۔ شاہراہوں کے تحفظ کے معاملے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، وہ بلوچستان کی بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کرتے رہیں گے۔ ہمسایہ ممالک کے ساتھ بہتر تجارتی تعلقات وقت کی اہم ضرورت ہیں تاہم اس سلسلے میں تمام متعلقہ ممالک کو موجودہ صورتحال کا ادراک کرنا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو ایوان صنعت و تجارت کوئ ٹہ بلوچستان کے سالانہ جنرل باڈی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئ ے کیا۔اس سے قبل چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کوئٹہ بلوچستان کے پیٹرن ان چیف غلام فاروق خلجی نے گورنر بلوچستان کی چیمبر آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا انہوں نے چیمبر کے سابق عہدیداران کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دو سال بلوچستان کی بزنس کمیونٹی کے لیے انتہائی مشکل رہے ہیں۔ انہوں نے نومنتخب عہدیداران اور ممبران کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ کاروباری برادری کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔غلام فاروق خلجی نے کہا کہ چیمبر کے عہدیداران کا انتخاب کور کمیٹی، سینئ ر ممبران اور دیگر اراکین کی مشاورت سے عمل میں لایا جاتا ہے اور رواں سال عہدیداران کا بلامقابلہ انتخاب صوبے کی بزنس کمیونٹی کے اتحاد کا مظہر ہے۔اس موقع پر چیمبر کے سابق صدر حاجی محمد ایوب مریانی نے بھی اظہار خیال کیا اور گزشتہ دو سال کے دوران بھرپور تعاون پر چیمبر ممبران کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئ ے امید ظاہر کی کہ وہ صوبے کی بزنس کمیونٹی کی ان سے وابستہ توقعات پر پورا اتریں گے۔چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نومنتخب صدر احمد گل کاکڑ نے پیٹرن ان چیف، کور کمیٹی اور ممبران کا ان پر اعتماد کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اور ان کے ساتھی صوبے کی بزنس کمیونٹی کو درپیش مشکلات کے خاتمے کے لیے ہر ممکن کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تمام معاملات باہمی مشاورت سے آگے بڑھائ ے جائ یں گے۔احمد گل کاکڑ نے تجویز دی کہ گورنر بلوچستان کی سربراہی میں چیمبر کا ایک نمائ ندہ وفد اسلام آباد جائے تاکہ صوبے کی بزنس کمیونٹی کو درپیش مسائ ل اور چیلنجز کے حل کے لیے متعلقہ وفاقی حکام سے بامقصد بات چیت کی جا سکے۔ انہوں نے شاہراہوں پر امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات میں بہتری کے لیے مو¿ثر اقدامات پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ چیمبر مقامی صنعتوں کے فروغ اور نوجوانوں کو روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنے کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گا۔گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تجارت پیشہ افراد ہی ملک کی معیشت کی اصل قوت ہیں اور یہی لوگ ملک اور صوبے کو چلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بزنس کمیونٹی نہ صرف ملک اور صوبے کی معاشی خوشحالی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے بلکہ بڑی تعداد میں لوگوں کو روزگار بھی فراہم کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بزنس مین ہر شعبے کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں اور وہ ہمیشہ سے بزنس کمیونٹی کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔ جہاں بھی ان کی ضرورت ہوگی، وہ بزنس کمیونٹی کے ساتھ موجود ہوں گے اور ان کے مسائ ل کے حل کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کرتے رہیں گے۔گورنر بلوچستان نے کہا کہ شاہراہوں کا تحفظ ایک بڑا چیلنج ہے تاہم اس حوالے سے سیاسی مذاکرات اور سکیورٹی اقدامات دونوں کو ضرورت کے مطابق بروئے کار لایا جائے گا۔ انہوں نے افغانستان کے ساتھ تجارتی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمسایہ ممالک کے ساتھ بہتر تجارتی تعلقات کا خواہاں ہے تاہم افغان حکومت کو بھی اس سلسلے میں صورتحال کا ادراک کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کے لیے وہ ہر فورم پر آواز بلند کرتے رہیں گے۔ انہوں نے وفاقی وزیر تجارت کا تعلق بلوچستان سے ہونا بھی صوبے کے لیے خوش آئند قرار دیا۔تقریب کے اختتام پر گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نومنتخب عہدیداران کو ان کی نشستوں پر بٹھایا۔
بلو چستان
شاہراہوں کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، گورنر بلوچستان