وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مستونگ کے علاقے کنک وادی میں دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کارروائی کے دوران 9 دہشت گردوں کو ہلاک کرنا سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور مو¿ثر حکمتِ عملی کا مظہر ہے۔ وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی کو بروقت اور مو¿ثر انداز میں ناکام بنایا۔ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور 3 موٹرسائیکلوں کی برآمدگی بھی کارروائی کی اہم کامیابی ہے۔انہوں نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران زخمی ہونے والے سیکیورٹی فورسز کے جوان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کی قربانیاں قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑے ہیں۔ دہشت گرد عناصر بلوچستان کے امن کو سبوتاڑ کرنے میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ ردالفتنہ 3 کے تحت دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہیں گی۔ بلوچستان کے عوام کے جان و مال کے تحفظ اور پائیدار امن کے قیام کے لیے ریاستی ادارے پوری قوت اور عزم کے ساتھ سرگرم ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت، سیکیورٹی فورسز اور عوام کے باہمی تعاون سے دہشت گردی کے ناسور کا خاتمہ کیا جائے گا اور بلوچستان میں امن و استحکام کے قیام کی کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔
بلو چستان
بلوچستان میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑے ہیں،میر سرفراز بگٹی