بلو چستان

پاکستان پیپلزپارٹی عوام کے حق حکمرانی پارلیمنٹ کی مضبوطی کیلئے جدوجہد کررہی ہے، سینیٹرسردار محمد عمر گورگیج

پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صدر و سینیٹرسردار محمد عمر گورگیج ،مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن و سابق وفاقی وزیر سردار باز محمد خان کھیتران ،کوئٹہ ڈویژن کے صدر خیرمحمد ترین ، لورالائی ڈویژن کے صدر رحمت اللہ کدیزئی ، سردارسرور سلیمانخیل ،احسان افغان نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی عوام کے حق حکمرانی ، آئین کی بالادستی اور پارلیمنٹ کی مضبوطی کیلئے جدوجہد کررہی ہے ،وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی قیادت میں صوبائی حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات کررہی ہے ناراض پارٹی کارکنوں سے ملاقات کرکے انہیں واپس پارٹی میں لائیں گے ،کارکن آپس کے اختلافات سے بالاتر ہوکر بلاول بھٹوزرداری کے پیغام کو عوام تک پہنچائیں ۔یہ بات انہوں نے سابق وفاقی وزیر سردار باز محمد خان کھیتران کی جانب سے دیئے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔عشائیے میں سید سعداللہ ،ثناءاللہ جتک ، میر نصیب اللہ شاہوانی ،اختر بلوچ ، امتیاز جتک ، پیپلز لیبر بیورو کے صدرشاہجہان گجر، سپورٹس اینڈ کلچر ونگ کے صدر شہزادہ کاکڑ،، سردار سرور سلیمانخیل ، الطاف گجر، سید ایوب آغا، نعمت لالہ ،ایم ظاہر موسیٰ خیل،عبدالغفور جعفر،جہانگیر بلوچ ،اشفاق بلوچ،ایم ظاہر موسیٰ خیل ،انجینئر احسان اللہ ،عبدالنبی ،مٹھا خان عمرانی، عصمت اللہ سمیت پیپلز پارٹی کے ڈویژنل صدور ،جنرل سیکرٹری اورصوبائی ایگزیکٹو کے ممبران نے شرکت کی ۔مقررین نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی غریب اور متوسط طبقے کی جماعت ہے اور پارٹی نے ہمیشہ عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے ہیں اسوقت بلوچستان میں پیپلزپارٹی کی مخلوط صوبائی حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے دن رات کام کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی میں کارکن ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں انکے جائز مسائل حل کرنے کی ہرممکن کوشش کریں گے اور پارٹی کے جو ساتھی ناراض ہوکر گھروں میں بیٹھے ہیں انکے پاس جاکر انہیں منائیں گے اورپارٹی میں دوبارہ فعال کریں گے۔ انہوںنے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے عوام میں جمہوری شعور اجاگر کیا اور ملک کو متفقہ آئین 1973 کا تحفہ دیااورہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے آمریت کے خلاف بہادری سے جدوجہد کرتے ہوئے عوامی حاکمیت کا پرچم بلند رکھاشہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ شہید بے نظیر بھٹو کے مشن کو آج چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ، آصف علی زرداری ،آصفہ بھٹو اور فریال تالپور آگے لیکر بڑھ رہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پارٹی میں اختلافات جمہوریت کا حسن ہے سیاسی اختلافات کو مل بیٹھ کر حل کیا جائے گا پارٹی کے جو ساتھی ناراض ہوکرگھرو ں میں بیٹھیں ہیں انکے مناکر واپس پارٹی میں فعال کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالے سیاسی اختلافات سے بالاتر ہوکر چیئرمین بلاول بھٹوزرداری ، شریک چیئرمین آصف علی زرداری ،آصف بھٹو اور فریال تالپور کے پیغام کو گھرگھر پہنچائیں اور عوام سے قریبی رابطہ رکھیں۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *