بلو چستان

مستونگ کے علاقے میں پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ قابل مذمت ہے ، میرضیاءلانگو

صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو نے مستونگ کے علاقے کانک میں پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے پولیس اہلکار عزت اللہ کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ایک بیان میں وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو نے کہا کہ شہید پولیس اہلکار عزت اللہ نے فرض کی ادائیگی کے دوران اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا، شہداءکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں قابل تحسین ہیں، دہشت گرد اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔میر ضیا اللہ لانگو نے کہا کہ شہید پولیس اہلکار کے اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کا حوصلہ اور عزم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہماری طاقت ہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *