معاونِ وزیر اعلیٰ بلوچستان برائے اطلاعات و سیاسی امور شاہد رند نے خاران اور واشک میں سکیورٹی فورسز کی مو¿ثر کارروائیوں کے دوران 11 بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے شاہد رند نے کہا کہ خاران میں دہشت گردوں کی جانب سے سڑک پر رکاوٹیں کھڑی کرکے ٹریفک کی روانی متاثر کرنے کی کوشش کو بروقت ناکام بنانا سکیورٹی فورسز کی مستعدی اور پیشہ ورانہ مہارت کا واضح ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ واشک میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی جانے والی کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو تباہ کرنا اور تین دہشت گردوں کو انجام تک پہنچانا ایک اہم کامیابی ہے۔ کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد کی برآمدگی سے دہشت گردوں کے مذموم عزائم بھی بے نقاب ہوئے ہیں معاونِ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ 2.9 ٹن دھماکہ خیز مواد کی برآمدگی اس امر کی عکاسی کرتی ہے کہ دہشت گرد بلوچستان میں تخریبی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، تاہم سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے ان کے عزائم خاک میں ملا دیے شاہد رند نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم اپنی سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔ بیرونی عناصر کی سرپرستی میں بلوچستان کا امن تباہ کرنے کی ہر کوشش کا بھرپور مقابلہ کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ ”عزمِ استحکام“ کے تحت انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گی اور ریاست دشمن عناصر کو قانون کی گرفت سے بچنے کا کوئی موقع نہیں دیا جائے گا شاہد رند نے کہا کہ بلوچستان حکومت امن و امان کے قیام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے سکیورٹی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھے گی۔ صوبے میں امن کے قیام کے ساتھ ترقی اور خوشحالی کا سفر بھی جاری رکھا جائے گا۔
بلو چستان
بیرونی عناصر کی سرپرستی میں بلوچستان کا امن تباہ کرنے کی ہر کوشش کا بھرپور مقابلہ کیا جائےگا، شاہد رند