Uncategorized

سیلابی پانی کی پروا کیے بغیر شادی کو مکمل کرنے والا جوڑا

شادی کا دن ہر جوڑے کے لیے بہت خاص ہوتا ہے اور اس وہ اس موقع کو ہر طرح سے یادگار بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔

بہترین ملبوسات، کھانا اور ہر چیز کا خیال رکھا جاتا ہے مگر فلپائن میں ایک جوڑے نے سیلابی پانی کے اندر کھڑے ہوکر شادی کی رسومات کو مکمل کیا۔

جی ہاں واقعی فلپائن کے علاقے Hagonoy کے سینٹ جان دی باپسٹ چرچ میں یہ انوکھی شادی ہوئی۔

یہ چرچ شدید بارشوں کے بعد سیلابی پانی میں ڈوب گیا تھا اور لیان لائیزا گالانگ نامی خاتون کمر تک آنے والے سیلابی پانی میں عروسی لباس میں چل کر گئیں۔

انہوں نے ہاتھ میں سفید پھولوں کا گلدستہ تھاما ہوا تھا اور اپنے اردگرد موجود پانی کی پروا نہیں کی۔

چرچ میں پلاسٹک کے پھولوں کو لگایا گیا تھا تاکہ یہ تقریب معمول کے مطابق نظر آئے۔

خاتون اور ان کے دلہا گلبرٹ چیکو کی شادی کی رسومات کو ایک پادری نے مکمل کرایا۔

فوٹوگرافر میکو رے الفانسو نے بتایا کہ پادری نے جوڑے پر زور دیا تھا کہ وہ سیلابی پانی بڑھنے کے باعث شادی کی تقریب کو ملتوی کر دیں، مگر یہ جوڑا اس کے لیے پرعزم تھا۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *