بلو چستان

حکومت بلوچستان شہداءکی عظیم قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرےگی ، میر ضیاءلانگو

صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاءاللہ لانگو نے کہا ہے کہ بلوچستان پولیس کے افسران اور جوانوں نے صوبے میں امن و امان کے قیام کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں اور ان خدمات ہمیشہ سنہری حروف میں یاد رکھی جائیں گی۔یومِ شہداءپولیس کی تقریب سے بحیثیت مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان ایک حساس صوبہ ہے جہاں دہشت گردی سمیت مختلف سیکیورٹی چیلنجز کا سامنا ہے تاہم بلوچستان پولیس نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور جرات کے ذریعے قیامِ امن میں کلیدی کردار ادا کیا ہےاور بلوچستان پولیس کو مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے جدید ہتھیاروں اور آلات سے لیس کیا جائےگا۔میر ضیاءاللہ لانگو نے کہا کہ بلوچستان پولیس نے عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہمیشہ اولین ترجیح دی اور ہر مشکل گھڑی میں اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھائیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان شہداءکی عظیم قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی اور ان کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھی جائیں گی۔وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو نے کہا کہ شہداءکا احترام ہم سب پر فرض ہے کیونکہ انہی کی قربانیوں کی بدولت آج امن قائم ہے۔ انہوں نے بلوچستان پولیس کے افسران اور جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی خدمات پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت پولیس و دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام کے باہمی تعاون سے بلوچستان کو امن ترقی اور خوشحالی کا گہوارہ بنایا جائے گا۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *