دنیا

ویڈیو: چینی کوسٹ گارڈ نے پانی کی توپ چلا کر متنازع پانیوں میں فلپائنی جہاز کے داخلے کی کوشش ناکام بنادی

چینی کوسٹ گارڈ نے متنازع پانیوں میں فلپائنی جہاز کے داخلے کی کوشش ناکام بنادی۔

امریکا میڈیا کے مطابق چینی کوسٹ گارڈ نے پانی کی توپ چلا کر متنازع پانیوں میں فلپائنی جہاز کے داخلے کی کوشش ناکام بنادی اور فلاپائنی جہاز کو  واپس بندرگاہ جانے پر مجبور کردیا۔

 متنازع پانیوں میں موجود فلپائنی جہاز پر امریکی میڈیا (سی این این) کی رپورٹنگ ٹیم بھی سوار تھی جس نے واقعے کی ویڈیو بنائی۔

اس حوالے سے فلپائن نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کا جہاز مقامی ماہی گیروں کے لیے ایندھن کی فراہمی کے مشن پر تھا۔ 

دوسری جانب ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہناہے فلپائنی جہازوں نے چینی پانیوں میں غیرقانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کی جس پر کوسٹ گارڈ نے ملکی قوانین کے مطابق ضروری اقدامات کیے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *