سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر باجوہ اپنے گھر میں گِرنے سے زخمی: آئی ایس پی آر

 سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر باجوہ اپنے گھر میں گِرنے سے زخمی: آئی ایس پی آر

پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ (نشان امتیاز) اپنی رہائش گاہ پر گرنے کی وجہ سے زخمی ہوئے ہیں۔
بدھ کو جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ اس وقت سی ایم ایچ میں زیرعلاج ہیں۔
ان کو نومبر 2016 میں فور سٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دیے جانے کے بعد آرمی چیف مقرر کیا گیا تھا۔
65 سالہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے 29 نومبر 2016 سے 29 نومبر 2022 تک چیف آف آرمی سٹاف کے طور پر خدمات انجام دیں اور ان کی مدت ملازمت میں 2019 میں توسیع کی گئی تھی۔
2022 میں ریٹائر ہونے کے بعد وہ زیادہ منظرعام پر نہیں آئے اور ریٹائرمنٹ کی زندگی گزار رہے ہیں۔
ان کا تعلق پنجاب کے شہر گکھڑ منڈی سے ہے جہاں وہ دو جنوری 1959 کو پیدا ہوئے، ان کے والد بھی آرفی افسر تھے اور میجر جنرل کے عہدے سے ریٹائرڈ ہوئے تھے۔
قمر جاوید باجوہ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں زیرتعلیم رہے اور 24 اکتوبر 1980 کو پاکستان آرمی میں کمیشن حاصل کیا۔
لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پر انہوں نے روالپنڈی میں دسویں کور کے جنرل سٹاف افسر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں جبکہ شمالی علاقہ جات میں فارمیشن کمانڈر کے طور پر بھی کام کیا۔

awais1

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے