بلو چستان

بلوچستان مسائل کے حوالے سے عوام کے مفادپرمبنی متوازن مزاہمتی موقف صرف جماعت اسلامی کاہے‘ لیاقت بلوچ

جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہاکہ بلوچستان مسائل کے حوالے سے عوام کے مفادپرمبنی متوازن مزاہمتی موقف صرف جماعت اسلامی کاہے وحدت واتفاق جمہوری مذاہمت سے مسائل حل کیے جاسکتے ہیں۔بلوچستان کے مسائل کوقومی سطح اوراسلام آباد،کراچی سمیت دیگربڑے شہروں میں بھی جماعت اسلامی کی قیادت کے ذریعے اجاگرکریں گے۔بلوچستان پرقومی کانفرنس کی تیاریاں شروع کردیے ہیں بلوچستان کی قیادت کوشریک کروائیں گے۔اضلاع کی سطح پرجماعت اسلامی کوفعال کیاجائے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے کوئٹہ میں جماعت اسلامی بلوچستان کے ذمہ داران اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں صوبائی امیر ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ،پارلیمانی سیکرٹری نائب امیرصوبہ انجینئر عبدالمجید بادینی، صوبائی جنرل سیکرٹری مرتضی خان کاکڑ، نائب امراءزاہداختربلوچ مولانا عبدالکبیرشاکر بشیراحمد ماند ائی ،مولانا محمد عارف دمڑ،صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹر یزنورالدین غلزئی، پروفیسرسلطان محمدکاکڑ،ناظم بیت اللہ سلطان محمدمحنتی،بنوقابل کے ڈائریکٹر طیب فریدخان،امیرضلع عبدالنعیم رند،صوبائی سیکرٹری اطلاعات عبدالولی خان شاکر،احمدشاہ غازی ،روح اللہ سالارنے شرکت کی اس موقع پربلوچستان کے سلگتے مسائل اورحل کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔لیاقت بلوچ نے مزیدکہا کہ معدنیات کی حفاظت، زمینوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ،زمینوں کے قبضوں کی ثبوت اکھٹاکرکے عدالتی جنگ کی ضرورت ہے۔وفاقی ،قومی پارٹیوں کی بلوچستان کے مسائل پرعدم دلچسپی مایوس کن ہے قومی وبلوچستان کی قیادت بلوچستان کے مسائل پرسنجیدگی اختیارکریں۔صوبائی امیرمولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ بلوچستان بلوچستان کے وسائل معدنیات یہاں کے عوام کیلئے پریشانی کاباعث ہیں۔حالانکہ دنیابھرجہاں معدنیات ہوتے ہیں ان علاقے کے لوگ خوشحال ہوتے ہیں بلوچستان کوامن دینے کیلئے یکجہتی بلوچستان مہم شروع کرنے کی ضرورت ہے۔بلوچستان بھرمیں کاروان امن چلائیں گے عوام خواتین وبچوں کومنظم کریں گے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *