پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی گلوکار عاصم اظہر کے کانسرٹ میں ایک بار پھر شرکت خبروں کی زینت بن گئی۔
حال ہی میں کراچی میں عاصم اظہر اور لیجنڈ گلوکارہ عابدہ پروین کے کانسرٹ کا انعقاد کیا گیا۔
کانسرٹ میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی، تاہم اس دوران اداکارہ ہانیہ کی شرکت توجہ کا مرکز بن گئی، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی کافی وائرل ہورہی ہیں۔