ڈپٹی چیئرمین سینٹ سیدال خان نے کہا ہے کہ حکومت عوامی مفادات کے تحفظ، شفافیت اور عوام دوست طرزِ حکمرانی کے تحت ہاو¿سنگ منصوبوں کی مو¿ثر اور بروقت تکمیل کے لیے پرعزم ہے۔ رہائشی یونٹس کی الاٹمنٹ میں شفافیت، میرٹ اور مو¿ثر نظام کو یقینی بنایا جائے یہ بات انہوں نے بدھ کو سیکرٹری ہاوسنگ اینڈ ورکس کے ساتھ اجلاس میں بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں وفاقی دارالحکومت سمیت ملک بھر میں رہائشی شعبے کی ضروریات، عوامی فلاح کے ہاو¿سنگ منصوبوں اور جاری اسکیموں کی بروقت تکمیل سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس کے دوران ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے اس امر پر زور دیا کہ کم لاگت رہائش کی فراہمی عوام کی بنیادی ضروریات میں شامل ہے، لہٰذا عام شہریوں کو جلد از جلد گھروں کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے بالخصوص “وزیرِ اعظم اپنا گھر پروگرام” کے تحت الاٹمنٹ کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کی تاکہ مستحق اور متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے خاندان بلا تاخیر اس سہولت سے مستفید ہو سکیں۔سیدال خان نے کہا کہ رہائش ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور ضروری ہے کہ رہائشی یونٹس کی الاٹمنٹ میں شفافیت، میرٹ اور مو¿ثر نظام کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ منصوبوں کی تکمیل اور گھروں کی حوالگی میں تاخیر ا±ن شہریوں کے لیے مشکلات کا باعث بنتی ہے جو اپنی زندگی بھر کی جمع پونجی گھر کے حصول کی امید میں سرمایہ کاری کرتے ہیں۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے جاری ہاو¿سنگ منصوبوں کی بروقت تکمیل کی ضرورت پر بھی زور دیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ منصوبوں کی پیش رفت میں حائل انتظامی رکاوٹوں کو فوری طور پر دور کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہاو¿سنگ اسکیموں کی جلد تکمیل نہ صرف رہائشی ضروریات پوری کرے گی بلکہ معاشی سرگرمیوں اور روزگار کے مواقع میں بھی مثبت کردار ادا کرے گی۔سیکریٹری ہاو¿سنگ اینڈ ورکس نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کو مختلف ہاو¿سنگ منصوبوں، الاٹمنٹ سے متعلق امور اور ملک میں رہائشی سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے آئندہ کے اقدامات پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں متعلقہ اداروں کے درمیان مو¿ثر رابطہ کاری کو فروغ دینے کی تجاویز کا بھی جائزہ لیا گیا تاکہ عوامی فلاح کے منصوبوں پر تیزی سے عملدرآمد ممکن بنایا جا سکے۔سیدال خان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت عوامی مفادات کے تحفظ، شفافیت اور عوام دوست طرزِ حکمرانی کے تحت ہاو¿سنگ منصوبوں کی مو¿ثر اور بروقت تکمیل کے لیے پرعزم ہے۔
بلو چستانپاکستان
کم لاگت رہائش کی فراہمی عوام کی بنیادی ضروریات میں شامل ہے، سیدال خان