بلو چستانپاکستان

بے گھر افراد کی مالی معاونت بہت احسن اقدام ہے ،سینیٹر محمد عبدالقادر

چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار سینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بے گھر افراد کو کم شرح سود پر آسان قرضوں کی فراہمی کا اعلان ایک اہم اور بروقت فلاحی اقدام ہے۔ اس اسکیم کے تحت مستحق شہریوں کو 10 ملین روپے تک کے قرضے صرف 5 فیصد شرح سود پر فراہم کیے جائیں گے جبکہ عمومی طور پر بینکوں کی شرح سود اس سے کہیں زیادہ ہے۔ یہ فرق واضح طور پر حکومت کی اس کوشش کو ظاہر کرتا ہے کہ وہ کم آمدنی والے طبقے کو اپنی چھت مہیا کرنے میں عملی مدد فراہم کرے،پاکستان میں مہنگائی، بے روزگاری اور رہائش کے بڑھتے ہوئے مسائل نے متوسط اور نچلے طبقے کی زندگی کو مشکل بنا دیا ہے۔ وزیر اعظم کی اپنا گھر اسکیم کے تحت بے گھر افراد کی مالی معاونت بہت احسن اقدام ہے جس سے لوگوں کا اپنے گھر کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکے گا۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار سینیٹر محمد عبدالقادرنے کہا ہے کہ ایسے میں یہ اسکیم نہ صرف بے گھر افراد کیلئے امید کی کرن ثابت ہو سکتی ہے بلکہ تعمیراتی شعبے میں بھی نئی سرگرمیوں کو جنم دے گی جس سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ کم شرح سود کے باعث قرضوں کی واپسی بھی نسبتاً آسان ہوگی جس سے ڈیفالٹ کے خطرات کم ہو سکتے ہیں۔ اس منصوبے کی کامیابی کا انحصار شفاف عملدرآمد، میرٹ کی پاسداری اور مالی وسائل کی مو¿ثر تقسیم پر ہے۔ اگر اس اسکیم میں بدعنوانی یا سیاسی مداخلت شامل ہوئی تو اس کے مثبت اثرات محدود ہو سکتے ہیں۔ حکومت سخت نگرانی اور واضح معیار کے ذریعے اس پروگرام کو مو¿ثر بنائے۔ یہ اقدام سماجی فلاح اور معاشی استحکام کی جانب ایک مثبت قدم ہے۔ اسے درست حکمت عملی کے تحت نافذ کیا گیا تو یہ نہ صرف لاکھوں خاندانوں کو گھر فراہم کرے گا بلکہ ملک کی معیشت کو بھی سہارا دے گا۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *