صوبائی وزیر خزانہ و معدنیات میر شعیب جان نوشیروانی کی صدارت میں جمعہ کو خاران ٹا¶ن میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر خاران منیر احمد سومرو, کمانڈنٹ خاران رائفل کرنل بلال شوکت اور تمام متعلقہ محکموں کے افیسران، ضلعی انتظامیہ کے سربراہان، علاقائی معتبرین، بلدیاتی نمائندگان اور آل پارٹیز کے قائدین نے بھرپور شرکت کی اس موقع پر شرکاءنے خاران میں امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی۔ صوبائی وزیر خزانہ و معدنیات میر شعیب جان نوشیروانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ خاران کی ترقی میری اولین ترجیح روز اول سے رہا ہے علاقے میں امن و امان کی فضا برقرار رکھنے سے روزگار معاشی خوشحالی کے مواقع پیدا ہوتے ہیں انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ جرائم پیشہ عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ ایسے عناصر جو امن و امان کی راہ میں رکاوٹ بننے کی کوشش کر رہا ہے اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔انہوں نے متعلقہ اداروں کو امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کے لیے سخت احکامات جاری کیے۔ اس کے علاوہ کھلی کچہری میں خاران کے جاری ترقیاتی منصوبوں، ڈویلپمنٹ اسکیموں اور BSDI کے فیز ٹو کے حوالے سے بھی لوگوں نے اپنی آراءاور تجاویز پیش کیں۔ شہر کی صفائی پر بھی گفتگو ہوئی اس موقع پر صوبائی وزیر نے اعلان کیا کہ خاران ٹاو¿ن کو میونسپل کارپوریشن کا درجہ دیا جائے گا جبکہ تحصیل مسکان قلات کو میونسپل کمیٹی کا درجہ دیا جائے گایہ اقدامات مستقبل میں خاران کی شہری ترقی، بہتر بلدیاتی نظام اور عوامی سہولیات کی فراہمی میں اہم سنگ میل ثابت ہوں گے۔
بلو چستان
خاران کی ترقی اولین ترجیح ہے،میرشعیب نوشیروانی