صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے کہا ہے کہ میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں محکمہ صحت میں انقلابی اقدامات کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہوگئے ہیں،ہیلتھ کارڈ کے ذریعے صوبے کے 3 لاکھ 45 ہزار سے زائد مریضوں کا علاج کیا جا چکا ہے جبکہ 7 ہزار 784 مریضوں نے دل کے آپریشن کی سہولت حاصل کی۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ محکمہ صحت ماضی کے برعکس موجودہ حکومت کی عوام دوست پالیسیوں پر عمل پیرا ہو کر عوام کو بہتر طبی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے کہا کہ حکومت نے سب سے پہلے ڈاکٹرز، پیرا میڈیکس، نرسنگ اسٹاف اور دیگر طبی عملے کی حاضری کو سو فیصد یقینی بنایا۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے واضح ہدایات جاری کی تھیں کہ ہسپتال کے جس شعبے میں کوئی ڈاکٹر غیر حاضر پایا گیا وہ خود کو معطل سمجھے۔انہوں نے کہا کہ آج صوبے کے تمام سرکاری ہسپتال 100 فیصد فعال ہیں اور عوام کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔بخت محمد کاکڑ نے کہا کہ ان مریضوں میں 575 ایسے مریض بھی شامل ہیں جن کی ہارٹ بائی پاس سرجری مکمل طور پر مفت کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے پیپلز ایئر ایمبولینس سروس کے فوری آغاز کا فیصلہ عوام کے لیے کسی تحفے سے کم نہیں۔صوبائی وزیر صحت نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت صحت مند بلوچستان کے وڑن پر عمل پیرا ہے اور اس مقصد کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔
بلو چستان
سرفراز بگٹی کی قیادت میں محکمہ صحت میں انقلابی اقدامات کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہوگئے ہیں،بخت محمد کاکڑ