ایف بی آر نے ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع کردی۔
ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس گوشوار ے جمع کرنے کی آخری تاریخ میں 31 اکتوبر تک توسیع کی گئی ہے۔
اس سے قبل ایف بی آر نے 30 ستمبر کو ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں 15 اکتوبر تک توسیع کی تھی۔
ایف بی آر کا کہنا ہے کہ تجارتی تنظیموں کی درخواست پر انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کی گئی۔