بلو چستان

امن و امان کے معاملے پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائےگا ،مولاناعبدالرحمن رفیق

جمعیت علماءاسلام ضلع کوئٹہ کی مجلس عمومی کا اہم اجلاس ضلعی امیر مولانا عبدالرحمن رفیق کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں مجلس عمومی کے اراکین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس میں ضلعی سیکرٹری جنرل حاجی عین اللہ شمس کی جانب سے پیش کردہ ایجنڈے کے مطابق مختلف شعبہ جات کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران حافظ شبیر احمد مدنی نے جماعتی کارکردگی، عبدالصمد حقیار نے شعبہ اطلاعات، حاجی صالح محمد نے شعبہ مالیات جبکہ مولانا علی جان نے شعبہ انصار الاسلام کی کارکردگی رپورٹس پیش کیں، جن پر اراکین نے غور و خوض کرتے ہوئے اپنی آراءاور تجاویز پیش کیں۔ اجلاس میں مجلس فقہی کے سربراہ مولانا مفتی محمد روزی خان، مولانا خورشید احمد، حاجی بشیر احمد کاکڑ،حاجی رحمت اللہ کاکڑ،عبدالغنی شہزاد، مولانا محب اللہ، مولانا محمد ایوب، مفتی رضا خان، مفتی سعید احمد، حافظ سراج الدین، مولانا محمد شعیب جدون، حاجی قاسم خلجی، حاجی ولی محمد بڑیچ، صفی اللہ مینگل ، عبد الباری شہزاد، سیٹھ اجمل خان بازئی، مفتی محمد ابوبکر، مفتی نیک محمد، مولانا سعد اللہ آغا سرفراز احمد شاہوانی، مفتی رشید احمد، حاجی عطاءمحمد شمشوزئی،حافظ دوست محمد،مولانا نقیب اللہ ملاخیل سمیت دیگر اراکین عاملہ اور مجلس عمومی کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی امیر مولانا عبدالرحمن رفیق نے کہا کہ جمعیت علماءاسلام ضلع کوئٹہ شہر میں امن و امان کے قیام، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور معاشرتی اقدار کے دفاع کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی، موجودہ حالات میں شہریوں کو بے یقینی، خوف اور بدامنی کے حوالے نہیں کیا جاسکتا، ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کو مکمل تحفظ فراہم کرے اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنائے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ آج 9 اکتوبر بروز جمعہ نمازِ ظہر کے بعد جمعیت علماءاسلام ضلع کوئٹہ کے ضلعی دفتر سے امن ریلی نکالی جائے گی، جو احتجاجی مظاہرے اور جلسے کی صورت اختیار کرے گی، جس میں کارکنان اور شہری بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔ ضلعی سیکرٹری جنرل حاجی عین اللہ شمس نے کہا کہ امن و امان کے معاملے پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے اور شہر میں پیدا ہونے والی بدامنی کی تمام تر صورتحال کی ذمہ داری حکومت اور متعلقہ ریاستی اداروں پر عائد ہوگی، حکومت عوام کو تحفظ فراہم کرنے اور جرائم کے خاتمے کے لیے فوری اور مو¿ثر اقدامات کرے۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کے عوام مزید بدامنی، خوف و ہراس اور سماجی انتشار کے متحمل نہیں ہوسکتے، شہر میں فحاشی و عریانی سمیت ہر ایسے عمل کی حوصلہ شکنی ضروری ہے جو اسلامی، اخلاقی اور معاشرتی اقدار کے منافی ہو۔ اجلاس میں تمام اراکین نے امن و امان کے قیام کے مطالبے کی بھرپور تائید کرتے ہوئے ہاتھ کھڑے کرکے اپنے عزم کا اظہار کیا اور جمعیت علماءاسلام ضلع کوئٹہ کی جانب سے منعقد ہونے والی امن ریلی، احتجاجی مظاہرے اور جلسے میں بھرپور شرکت کا اعلان کیا۔ اجلاس کے شرکاءنے اس عزم کا اظہار کیا کہ جمعیت علماءاسلام عوام کے بنیادی حقوق، امن، عزت و ناموس، دینی و اخلاقی اقدار اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر آئینی، جمہوری اور پ±رامن فورم پر اپنی آواز بلند کرتی رہے گی۔اجلاس کا آغاز حافظ محمد اکرم کی تلاوت سے ہوا۔ دکی کے شیخ مولانا محمد دین ، خلیل احمد آخوند زادہ کے چچا زاد بھائی، مولانا علی محمد مہترزئی کے بھائی اور مولانا جمالدین حقانی کے چچا کی وفات پر ان کی مغفرت کی دعا کی۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *