بلو چستان

بلوچستان کی سب سے بڑی طاقت اس کے غیر معمولی معاشی امکانات ہیں، بلال کاکڑ

بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ نے کہا ہے کہ وزیر اعلی میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں صوبائی حکومت بلوچستان کو ترقی کے لیے کسی ایک شعبے یا ایک بڑے منصوبے پر انحصار کرنے کے بجائے اپنی پوری معیشت کو متحرک کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ ہمارا ہدف ایسا معاشی ماحول تشکیل دینا ہے جہاں مقامی کاروبار آگے بڑھیں، نوجوان روزگار کے بجائے روزگار پیدا کرنے کی طرف آئیں اور سرمایہ کار بلوچستان کو ایک قابلِ اعتماد کاروباری مقام سمجھیں۔ اپنے دفتر میں کاروباری شخصیات سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی سب سے بڑی طاقت اس کے غیر معمولی معاشی امکانات ہیں۔ معدنیات سے لے کر ساحلی معیشت، زراعت، لائیو اسٹاک، ماہی گیری، سیاحت اور ٹیکنالوجی تک ہر شعبے میں نئے کاروباری ماڈلز کی گنجائش موجود ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ان امکانات کو فائلوں اور رپورٹس سے نکال کر قابلِ عمل منصوبوں میں تبدیل کیا جائے۔ بلال خان کاکڑ نے کہا کہ سرمایہ کاری بورڈ کی ترجیح صرف سرمایہ کاری لانا نہیں بلکہ سرمایہ کاری کو کامیاب بنانا ہے۔ اس مقصد کے لیے سرمایہ کاروں کو درست معلومات، بروقت رہنمائی اور اداروں تک آسان رسائی فراہم کرنا ضروری ہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *