پاکستان

کراچی میں حبیب چورنگی سائٹ ٹاؤن میں گارمنٹس فیکٹری میں آگ لگ گئی

کراچی میں حبیب چورنگی سائٹ ٹاؤن میں واقع گارمنٹس فیکٹری میں آگ لگ گئی۔

چیف فائر آفیسر محمد ہمایوں کے مطابق  آگ فیکٹری کی دوسری منزل پر لگی ہے ،  پلاسٹک ، ربڑ اور دیگرکیمیکل کے باعث آگ کی شدت میں اضافہ ہورہا ہے،  فیکٹری میں زیادہ تر فیبرک پلاسٹک اورفائبر سے تیار کیا جاتا ہے۔

چیف فائر آفیسر کا کہنا ہے کہ  فائربریگیڈ کے ایم سی اور ریسکیو ٹیمیں آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہیں۔عمارت کے اندرکسی شخص کے موجود ہونے کی اطلاع نہیں۔

حکام کے مطابق آگ نے دوسری منزل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، شہر بھر سے مزید فائر ٹینڈر طلب کرلیے گئے ہیں۔ آگ کو تیسرے درجے کی قرار دے دیا گیا ہے۔

واٹر کارپوریشن نے نیپا اورصفورہ ہائیڈرنٹس پر بھی ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *