بلو چستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دور پشاور ریاست کے عزم کا واضح اظہار ہے، سینیٹر عبدالقادر

چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار، سینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا ہے کہ چیف آف ڈیفنس فورسز و چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کور ہیڈکوارٹر پشاور کا دورہ دہشت گردی کے خلاف ریاست کے غیرمتزلزل عزم اور سکیورٹی فورسز کے بلند حوصلے کا واضح اظہار ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن پر موجود افسران اور جوانوں کا بلند مورال، پیشہ ورانہ تیاری اور عزم قابلِ تحسین ہے۔ فیلڈ مارشل کا پشاور پہنچ کر سکیورٹی صورتحال، انسدادِ دہشت گردی کی کارروائیوں، سرحدی انتظامات اور آپریشنل تیاری کا جائزہ لینا اس امر کی عکاسی کرتا ہے کہ ریاست دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔سینیٹر عبدالقادر نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے ساتھ بلوچستان میں بھی حکومت، پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے سنجیدہ اور پ±رعزم ہیں۔ بلوچستان میں دہشت گرد عناصر کے خلاف جاری کارروائیاں واضح کرتی ہیں کہ ریاست اپنی رٹ اور شہریوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔انہوں نے کہا کہ مسلح افواج، پولیس، ایف سی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں امن کے قیام کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں، جبکہ دونوں صوبوں کے عوام نے بھی دہشت گردی کا طویل عرصے تک بہادری سے مقابلہ کیا ہے۔سینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا کہ دہشت گرد عناصر اور ان کے سہولت کار پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کوششوں میں کامیاب نہیں ہوں گے۔ خیبرپختونخوا ہو یا بلوچستان، دہشت گردی کے خلاف ریاست، سکیورٹی ادارے اور عوام متحد ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہداءکی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کی جائیں گی اور پاکستان دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور خیبرپختونخوا، بلوچستان سمیت پورے ملک میں پائیدار امن کے قیام تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گا۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *