بلو چستان

بلوچستان کی خواتین میں صلاحیتوں کی کوئی کمی نہیں، غزالہ گولہ

قائم مقام اسپیکر بلوچستان اسمبلی غزالہ گولہ نے پی پی اے ایف (PPAF )کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کے پروگرام کے تحت خواتین کو بلا سود قرضوں کی فراہمی، کاروباری خواتین کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے اور مضبوط ادارہ جاتی معاونت فراہم کرنے سے خواتین میں معاشی خودمختاری کو فروغ مل رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جس خاندان میں تعلیم یافتہ اور با روزگار خاتون موجود ہو، وہاں پورے خاندان کی معاشی اور سماجی صورتحال میں مثبت تبدیلی آتی ہے۔ خواتین کو معاشی طور پر مضبوط اور خودمختار بنانے سے نہ صرف ان کے خاندان بلکہ پورے معاشرے کی ترقی ممکن ہے۔قائم مقام اسپیکر نے کہا کہ بلوچستان کی خواتین میں صلاحیتوں کی کوئی کمی نہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ انہیں بہتر مواقع، مالی معاونت اور مناسب رہنمائی فراہم کی جائے تاکہ وہ اپنے کاروبار شروع کرکے باعزت روزگار حاصل کرسکیں۔سیمینار میں گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل، وفاقی وزیر برائے ورثہ و ثقافت اورنگزیب خان کھچی، صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی، رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی، ایڈوائزر ٹو چیف منسٹر ربابہ بلیدی، رکن صوبائی اسمبلی کلثوم نیاز سمیت خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ خواتین کو معاشی طور پر مضبوط اور خودمختار بنانے سے نہ صرف ان کے خاندان بلکہ پورے معاشرے کی ترقی ممکن ہے۔قائم مقام اسپیکر نے کہا کہ بلوچستان کی خواتین میں صلاحیتوں کی کوئی کمی نہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ انہیں بہتر مواقع، مالی معاونت اور مناسب رہنمائی فراہم کی جائے تاکہ وہ اپنے کاروبار شروع کرکے باعزت روزگار حاصل کرسکیں۔سیمینار میں گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل، وفاقی وزیر برائے ورثہ و ثقافت اورنگزیب خان کھچی، صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی، رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی، ایڈوائزر ٹو چیف منسٹر ربابہ بلیدی، رکن صوبائی اسمبلی کلثوم نیاز سمیت خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *