اہم خبرپاکستان

پی ٹی آئی وفد کی فضل الرحمان سے ملاقات، اے پی سی اور پی ٹی آئی کے احتجاج میں شرکت کی دعوت دیدی

تحریک انصاف کے رہنماؤں کی بیرسٹر گوہر کی قیادت میں جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی، آل پارٹیز کانفرنس اور پی ٹی آئی کے احتجاج میں شرکت کی دعوت دی گئی۔

تحریک انصاف کے وفد کی سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ آمد ہوئی، چیئرمین بیرسٹرگوہر کی قیادت میں وفد نےمولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی۔

پی ٹی آئی کے وفد میں سلمان اکرم راجا،اسد قیصر،فردوس شمیم نقوی شامل تھے، جے یو آئی کے مولانا عبدالغفور حیدری اورمولانا اسعد محمود بھی ملاقات میں موجود تھے۔

اعلامیےکے مطابق تحریک تحفظ آئین پاکستان کی جانب سے مجوزہ آل پارٹیز کانفرنس پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں27 ستمبرکی کال، رول آف لاء، آئین کی بالادستی سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

اعلامیے کے مطابق ملک میں آئینی و جمہوری نظام کے استحکام سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، سیاسی جماعتوں کے درمیان باہمی مشاورت اور مشترکہ جدوجہدکی ضرورت پر بھی گفتگو کی گئی۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *