بلو چستان

حکمران بلوچستان کے زخموں پرمرہم رکھ کرمحبت کی زبان میں امن دیں، مولانا ہدایت الرحمن بلوچ

امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوان باصلاحیت امن ترقی ہنر اورآئی ٹی تعلیم روزگار چاہتے ہیں۔حکمران بلوچستان کے زخموں پرمرہم رکھ کرمحبت کی زبان میں امن دیں۔ہم لاکھوں کامہنگاآئی ٹی کورس اپنے بلوچستان کے بچوں کومفت کروارہے ہیں۔بلوچستان کی سیاسی قیادت وپارٹیوں کواس میدان میں ہماری تقلید کرنی چاہیے۔بنوقابل کے ذریعے بلوچستان کے طلبائ وطالبات اورنوجوانوں کوہنروآئی ٹی تعلیم سے لیس کرکے قابل بنائیں گے۔تشددمایوسی کلاشنکوف پہاڑ کے بجائے امن تعلیم قلم اورکتاب کے طرف رجوع کرناہوگا۔بلوچستان سمیت ملک بھرمیں ہرطرف بنوقاتل،بنوجاہل کے مقابلے میں ہم نے بنوقابل پروگرام شروع کیاہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے پریس کلب کوئٹہ الخدمت فاو¿نڈیشن بنوقابل تعارفی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے بنوقابل کے ڈائریکٹر طیب فرید خان ڈاکٹرعصمت اللہ،ڈاکٹردوست محمد بڑیچ نازیہ احمد،الخدمت فاو¿نڈیشن کے سیکرٹری جنرل محمدعثمان کاکڑ،امیرضلع کوئٹہ عبدالنعیم رند، اعجازمحبوب و دیگرنے بھی خطاب کیا۔تقریب میں مولنا ہدایت الرحمن بلوچ نے مہمانوں وٹرینرزکوٹرافیزوسرٹیفکیٹس دیے۔مولاناہدایت الرحمٰن بلوچ نے خطاب میں مزیدکہاکہ ہم بلوچستان بھر میں لاکھوں کروڑوں مالیت کے جدیدآئی ٹی لیب بنارہے ہیں۔الخدمت لاکھوں کاکورس مفت کروارہے ہیں یتیم وغریب بچوں کوتعلیم کے حصول کیلئے جماعت اسلامی الخدمت فاونڈیشن کے ذریعے سکالر شپ دے رہے ہیں۔عادلانہ اسلامی نظام کے قیام کیلئے ہماری جدوجہد جاری رہے گیاسلحہ ،مسلحہ جدوجہد کے بجائے تعلیم،ہنر اور ٹیکنالوجی ہی ہمارے نوجوانوں کی اصل طاقت ہونی چاہیے۔الخدمت بنوقابل کوئٹہ کا تعارفی نشست خوش ائندہے۔ مولاناہدایت الرحمٰن بلوچ نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ بلوچستان کے نوجوانوں کو ہاتھوں میں اسلحہ گولہ بارود،منشیات کے بجائے، قلم، کتاب اور ہنرہوتاکہ اپنے اورملک وقوم کے مستقبل کی تعمیر کرے۔جماعت اسلامی الخدمت فاونڈیشن بنو قابل پروگرام اسی خواب کی عملی تعبیر ہے۔نوجوان باصلاحیت ہوں گے تو بلوچستان مضبوط ہوگااور بلوچستان مضبوط ہوگا تو پاکستان مضبوط ہوگا۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *