دنیا

ایران کا ٹرمپ پر اکشے کمار کی میم کے ذریعے طنز

یونس میں ایرانی سفارتخانے نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بنانے کے لیے بالی وڈ سپر اسٹار  اکشے کمار کی مشہور میم کا سہارا لے لیا۔

ایرانی سفارتخانے نے یہ میم اپنے سرکاری ایکس اکاؤنٹ پر اس وقت شیئر کی جب ایران نے دعویٰ کیا کہ پاسدارانِ انقلاب نے 8 ستمبر کو آبنائے ہرمز کے داخلی راستے پر ایک بغیر پائلٹ امریکی ڈرون آبدوز کو قبضے میں لے لیا ہے۔

پاسدارانِ انقلاب کے مطابق بحری افواج نے صبح کے وقت ایک پیچیدہ انٹیلی جنس اور آپریشنل کارروائی کے دوران اس آبدوز کو قبضے میں لیا تھا۔

ایرانی فورسز نے مبینہ طور پر قبضے میں لی گئی امریکی ڈرون آبدوز کی ویڈیو اور تصاویر بھی جاری کیں تاہم امریکا نے مختلف مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک پرانا ماڈل تھا جو آپریشن کے دوران خراب ہو گیا تھا۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *