تصور کریں کہ آپ کوئی بیزار کن کام کر رہے ہوں اور اس دوران سیکڑوں سال پرانے خزانے کو دریافت کرلیں تو پھر؟
ایسا دلچسپ واقعہ ڈنمارک میں سامنے آیا، جہاں ایک باغ میں گھاس اور پتھروں کی صفائی کے دوران وائی کنگ عہد کا سب سے بڑا چاندی کا ذخیرہ دریافت کیا گیا۔
شمالی ڈنمارک کے علاقے Rebild میں ایک شخص (اس نے اپنی شناخت چھپائی ہے) اپنے گھر کے باغ کو نئے ٹیرس کی تعمیر کے لیے صاف کر رہا تھا، جب اسے چاندی کا یہ خزانہ ملا۔
ڈنمارک کے ثقافتی ادارے نارتھ جٹ لینڈ میوزیمز کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ یہ خزانہ لگ بھگ 700 چیزوں پر مشتمل تھا۔
ان میں ایک چھوٹا تھور ہیمر، بریسلیٹس، متعدد چاندی کی سلاخیں، کٹی ہو ئی اشیا اور 47 سکے شامل ہیں۔