وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نےکہا ہےکہ نئے صوبے بنانا غیر آئینی ہوتا تو شہید ذوالفقار علی بھٹو آئین کی کتاب میں اس کا ذکر نہیں کرتے۔
جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں بات کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ آئین بننےکے بعد سے اگر 27 ترامیم کی جاچکی ہیں تو اس کا مطلب ہےکہ آئین میں کچھ سقم تھے، بہت سارےکام آئین کی کتاب کے مطابق نہیں ہو پا رہے ہوں گے، اسی لیے ترامیم کرکے وہ سقم دورکیےگئے۔
مصطفیٰ کمال نےکہا کہ سندھ میں 80 فیصد لوگوں کو پینےکا صاف پانی میسر نہیں ہے، کراچی جیسے بڑے شہرکے 80 فیصد لوگوں کو پینےکا صاف پانی نہیں مل رہا۔ 18 سال سے پیپلز پارٹی حکومت میں ہے، 22 ہزار ارب روپے لے چکی ہے، اگر ان 22 ہزار ارب کا 10 فیصد بھی لگا دیتے تو کراچی دنیا کے بہترین شہروں میں شامل ہوتا۔