کھیل

لارڈز ٹیسٹ: انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف دوسری اننگز میں 3 وکٹ پر 81 رنز بناکر 261 رنز کی برتری حاصل کرلی

لارڈز ٹیسٹ میں پاکستان کی بیٹنگ پھر ناکام ہوگئی اور پہلی اننگز میں انگلینڈ کے 290 رنز کے جواب میں پوری ٹیم 110رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی، انگلینڈ نے دوسری اننگز میں 3 وکٹ پر 81 رنز بناکر 261 رنز کی برتری حاصل کرلی۔

لارڈز میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز میزبان انگلینڈ نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 248 رنز سے اننگز کا آغاز کیا اور انگلش ٹیم 290 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے 4، محمد علی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستان کی بیٹنگ لائن ایک بار پھر ناکام ہوگئی اورپہلی اننگز میں پوری ٹیم 110رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

8 کھلاڑی ڈبل فگرز میں بھی داخل نہ ہوسکے، شان مسعود ایک، عبداللہ شفیق 5، بابر اعظم 8،  محمد رضوان 7 اور محمد عباس دو رنز بناکرآوٹ ہوئے، علی عثمان اور خرم شہزاد ایک ایک رنز بنا سکے۔

اذان اویس 46 اور سعود شکیل نے 16 رنز بنائے۔ اوپننگ بیٹر امام الحق پنڈلی کی تکلیف کے باعث بیٹنگ کیلئے نہیں آئے۔

اولی رابنسن نے چار، جوفرا آرچر نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ میزبان ٹیم کو پاکستان پر پہلی اننگز میں 180 رنز کی برتری حاصل ہوئی۔

انگلینڈ نے دوسرے دن کھیل کے اختتام تک دوسری اننگز میں 3 وکٹ پر 81 رنز بناکر 261 رنز کی برتری حاصل کرلی۔

انگلینڈ کی جانب سے ایمیلو گے  30 اور ہیری بروک 7   رنز بناکر ناٹ آؤٹ ہیں ۔

تبصرہ کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *